زمبابوے میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر منسوخ کردیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایونٹ زمبابوے سمیت جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے باعث ختم کیا گیا ہے، پاکستان، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ٹیموں نے رینکنگ کی بنیاد پر مین ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔
پاکستان سمیت 9 ممالک کی ویمنز ٹیمیں زمبابوے میں موجود ہیں، آئی سی سی ٹیموں کو جلد از جلد زمبابوے سے باہر نکالنے کے لیے کام کررہی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقہ میں کھیلوں کا نظام چوپٹ ہوجانے کا خطرہ بڑھ گیا۔
برطانیہ جمعے سے افریقی ملکوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کررہا ہے، ایسے مین ویلز کے رگبی کلبز کارڈف اور اسکارلیٹس جلد از جلد جنوبی افریقہ چھوڑ کر وطن واپس جانا چاہتے ہیں، جنوبی افریقہ میں جمعے کو کورونا کے ایک نئی قسم سامنے آگئی ہے، جس کا پتہ چلنے پر ایک بار پھر کھیلوں کی بندش کا معاملہ ہے۔