آئی سی سی نے مئی کیلئے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگی کا اعلان کر دیا۔
قوی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور نوجوان بولر طوبہ حسن کا نام بھی شامل ہے۔ سری لنکا کیخلاف شاندار کارکردگی پر دنوں کھلاڑیوں کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان ویمنز کرکٹ کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کیا ہے وہ ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ویمن بیٹر بن گئی ہیں۔
اس فہرست میں بسمہ معروف 2891 رنز بنا کر پہلے، جویریہ خان 2885 رنز کے ساتھ دوسرے، ثنا میر 1630 کے ساتھ تیسرے، نین عابدی 1625 رنز کے ساتھ چوتھے اور ندا ڈار 1418 سکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
بسمہ معروف کو ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں بنا سینچری کے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی حاصل ہے، وہ اب تک ایک روزہ میچز کے کیرئیر میں کوئی تھری فیگر اننگز نہیں کھیل سکی ہیں۔