انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان ٹیم کی ترقی ہوئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن پر تو فرق نہیں پڑا ہے۔ تاہم پاکستان ٹیم کی ریکنگ میں بہتری ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی جاری سالانہ ٹیم رینکنگ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کی رینکنگ میں ایک ایک درجہ بہتری ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش ساتویں اور پاکستان آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
آئی سی سی کی جاری رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم 167 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار رہے۔ انگلینڈ کا دوسرا جب کہ بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم نے حالیہ کچھ عرصہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔گزشتہ سال گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کو سیریز ہرائی تھی اور گزشتہ ماہ پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور رواں برس بھارت میں ہونے والے ٹورنامنٹ کھیلنے کی اہل قرار پائی۔