بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں ہوگا، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور 2 کوالیفائر ٹیمیں گروپ ون میں موجود ہیں۔

گروپ ٹو میں ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 14 جون کو ایجبسٹن میں ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ جنوبی افریقا سے 17 جون کو کھیلے گی، پاکستان اور کوالیفائر کے درمیان میچ 20 جون کو ہوگا، قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 23 جون کو ہیڈنگلے میں میچ کھیلے گی جبکہ 27 جون کو پاکستان کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔

سیمی فائنل 30 جون اور 2 جولائی کو شیڈول ہیں جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں