بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ویمنز ورلڈ ٹی ٹوینٹی، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

گیانا: آئی سی سی ورلڈ ویمنز ٹی ٹوینٹی کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، متھالی راج کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ویمنز ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل دوسری شکست، آسٹریلیا کے بعد بھارت نے بھی پاکستان کو شکست دے دی، بسمہ معروف اور ندا ڈار کی نصف سنچریاں بھی کام نہ آسکیں۔

بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بسمہ معروف اور ندا ڈار کی نصف سنچریوں کی بدولت گرین شرٹس نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان 133 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت نے محض تین وکٹیں گنوا کر 19 اوور میں ہی 134 رنز بنالیے بھارت کی میتھالی راج نے شاندار 56 رنز کی اننگز کھیلی۔

سمرتی مدھانا نے 26 رنز بنائے انہیں بسمہ معروف نے آؤٹ کیا، جمیما نے 16 رنز کی اننگز کھیلی اور ندا ڈار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی جانب سے ڈائنا بیگ، بسمہ معروف اور ندا ڈار نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر کھلاڑی عائشہ ظفر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئیں، کپتان جویریہ خان نے 17 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئیں، ندا ڈار اور بسمہ معروف نے بالترتیب 53 اور 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارتی ویمنز کی جانب سے ہیمالتا اور پونم یادیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ریڈی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ متھالی راج کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں