اشتہار

بھارت: میچ کیلئے 16 لاکھ کا خصوصی ٹکٹ، فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے میچز بھارت کی میزبانی میں کھیلے جا رہے ہیں، ایسے میں کرکٹ شائقین کے لئے خصوصی ٹکٹوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لکھنو کے اٹل بہاری واجپائی ایکانا اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لئے آنے والے کرکٹ شائقین کے لئے ایک خصوصی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، جس کی قیمت 16 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، اس ایک ٹکٹ میں مختلف سہولیات کو شامل کیا گیا ہے، جس میں سب سے اہم یہ ہے کہ اس ایک ٹکٹ سے آپ پانچ میچز براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ یہ ٹکٹ خریدتے ہیں تو آپ کو ایک لگژری کارپوریٹ باکس الاٹ کیا جائے گا، جس میں 16 افراد بیٹھ کر میچ کو انجوائے کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کو فائیو اسٹار ہوٹل جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اسٹیڈیم اسٹاف کا کہنا ہے کہ فی الحال ایسے سارے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

ٹکٹوں کی آئن لائن بکنگ کا آغاز آئی سی سی لنک اور بک مائی شو کے ذریعے شروع کر دیا گیا ہے، عام افراد کے لئے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے سے لے کر 5000 تک رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاک بھارت میچ بھارت کے سب سے بڑے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، بھرپور مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بھی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہو گی، بڑے میچ سے قبل قومی ٹیم نے بھی بھرپور تیاری کرلی ہے، قومی ٹیم نریندر مودی سٹیڈیم میں سبز ہلالی پرچم لہرانے کیلئے پرامید ہے۔

بھارت کیخلاف ہونے والے آج کے میچ میں قومی میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیم میٹنگ میں شرکا نے اتفاق کیا ہے کہ وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھنا چاہیے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میگا ایونٹ میں میچ سے قبل تقریب منعقد ہوگی، جس میں بھارتی اداکاروں سمیت بھارتی گلوکار بھی سروں کا جادو جگائیں گے۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچ میں معلوم ہے پورا اسٹیڈیم بھارت کو سپورٹ کررہا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں