منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

آئی سی سی ورلڈ کپ کے پرومو سے بابر اعظم باہر، مداح بھڑک اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے پرومو میں ورلڈ نمبر ون بیٹر بابر اعظم کو ہی باہر کردیا گیا۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے پرومو کی دو منٹ کی ویڈیو میں زیادہ تر بھارتی کھلاڑی ہی دکھائی دیے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ہونے کے ساتھ ساتھ رینکنگ میں نمبر ون ہیں لیکن ان کی ایک جھلک بھی نہ دکھائی گئی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو صرف منفی انداز میں دکھایا گیا جس میں وہاب ریاض مایوسی، محمد عامر بولڈ، شاداب کی گیند پر چھکا، جبکہ پاکستانی مداحوں کو بھی افسردہ دکھایا گیا۔

- Advertisement -

آئی سی سی ورلڈ کپ کا پرومو دیکھ کر مداح برس پڑے اور آئی سی سی پر تنقید کی۔

مشہور صحافی جارج ڈوبیل نے ٹوئٹ کیا کہ ’پرومو میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو صرف ترس کے لیے دکھایا گیا ہے۔

گلوکار علی گل پیر نے لکھا کہ ’کیا صرف تین ملک ورلڈ کپ کھیلیں گے؟‘

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’پرومو دیکھ کر ایسا لگا جیسے صرف آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ ہی ورلڈ کپ جیتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے پرومو میں بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو دکھایا گیا لیکن وہ بھی پرومو کو کامیاب نہ کرسکے اور مداح پرومو پر تنقید کررہے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں