تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل آج سے شروع ہوگا

ساوتھمپٹن: کون ہوگا ٹیسٹ چیمپئن؟ نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ٹیسٹ کرکٹ کا بادشاہ بننے کے لئے ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے اعزاز کیلئے میدان میں اتر رہی ہیں، دو سال سے جاری چیمپئن شپ کی ٹاپ ٹو ٹیموں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

اس فائنل کے ساتھ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو سالہ سلسلے کا خاتمہ ہوجائے گاجسے ٹیسٹ کرکٹ کو نئی زندگی دینے کے مقصد کے ساتھ دوہزار انیس میں شروع کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ

کین ولیمسن (کپتان)، ٹام بلنڈل، ٹرینٹ بولٹ، ڈیون کون وے، کولن ڈی گرینڈہوم، میٹ ہنری، کِلی جیمسن، ٹام لیتھم، ہنری نکولس، اعزاز پٹیل، ٹم ساؤتھی، راس ٹیلر، نیل ویگنر، بی جے واٹلنگ، ول ینگ۔

بھارت کا ٹیسٹ اسکواڈ

بھارتی ٹیم میں ویرات کوہلی(کپتان)، اجنکیا رہانے(نائب کپتان)، روہت شرما، چیتیشور پجارا، رشبھ پنت، شبھمن گل، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، محمد شامی، جسپریت بمراہ اور ایشانت شرما شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم

چند روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی پرائز منی کا اعلان کیا تھا، آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

ٹیسٹ چیمپئن کے پوائنٹس ٹیبل پر موجود تیسری پوزیشن کی ٹیم کو چار لاکھ 50 ہزار ڈالرز دئیے جائیں گے، چوتھے نمبر کی ٹیم کو تین لاکھ 50 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔

آئی سی سی کے مطابق پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر موجود پاکستانی ٹیم کو دو لاکھ ڈالرز دئیے جائیں گے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں فالو آن قانون میں ترمیم

آئی سی سی نے واضح کیا تھا کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ فائنل کے پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل متاثر ہوتا ہے تو فالو آن اصول تبدیل نہیں ہوگا جو عام طور پر دیگر ٹیسٹ میچوں میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ عام معاملات میں فالو آن آئی سی سی قواعد کے آرٹیکل 14.1.1 کے تحت دیا جاتا ہے اس میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 200 رنز کی سبقت ملنے کے بعد مخالفت ٹیم کو پھر سے بلے بازی کے لیے بلا سکتی ہے۔

وہیں اگر میچ کے پہلے اور دوسرے دن کا کھیل نہیں ہوتا ہے تو آرٹیکل 14.1 کھیل کی شروعات سے باقی دنوں (مقررہ ریزرو سمیت) کے مطابق نافذ ہوگا، جس دن پہلی اننگز شروع ہوتی ہے اسے پورے دن کے طور پر گنا جاتا ہے خواہ کھیل شروع ہونے کا وقت کچھ بھی ہو، پہلا اوور شروع ہونے کے بعد ہی پلے ڈے کاؤنٹ ہوجائے گا۔

آئی سی سی نے اس بارے میں بتایا کہ اگر پہلے اور دوسرے دن کا کھیل نہیں ہوتا تو پہلی اننگز میں 200 رنز کی سبقت صرف 150 رنز تک کردی جائے گی، عام طور پر ایسا تب ہوتا ہے جب صرف پہلے دن کا کھیل نہیں ہوپاتا لیکن ریزرو دن ہونے پر پہلے دن کا کھیل خراب ہونے کے باوجود 200 رنز کی ہی لیڈ درست ہوگی۔

Comments

- Advertisement -