جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لاہو ر: باغ جناح میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کی ٹرافی کی رونمائی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:‌ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کی رونمائی لاہور کے باغ جناح کرکٹ گراونڈ میں کردی گئی۔

رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے، پشاور کے بعد آج لاہور کے باغ جناح کرکٹ گراونڈ میں قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ثنا میر نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

پی سی بی کی ایگزیکٹیو کیمٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی ، پی سی بی کے چیف اپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور کمشنر لاہور بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان کی نظریں بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی پر مرکوز ہیں۔ جلد ٹرافی پاکستان واپس آئے گی۔

نجم سیٹھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی باغ جناح گراونڈ سے کینارڈ کالج اور پھر قذافی اسٹیڈیم لےجائی جائے گی جبکہ آج رات آئی سی سی کے نمائندے بنگلادیش لے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں