اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

خون جماتی برف پر کرکٹ، آفریدی الیون کی فتح

اشتہار

حیرت انگیز

برن: سوئیٹزر لینڈ میں 18 سو فٹ کی بلندی پر شدید سردی میں پہلے برفیلے اسٹیڈیم میں آفریدی اور وریندر سہواگ کی ٹیموں کے مابین ٹی ٹوینٹی میچ کا انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں آفریدی الیون نے 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں کرکٹ لیجنڈز کے مابین برف پر ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کا انعقاد ہوا جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور نام شعیب اختر، مائیکل ہسی، جے وردھنے، جیک کیلس، شاہد آفریدی اور وریندر سہواگ سمیت نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

منفی درجہ حرارت کی سخت سردی میں کھیلے گئے میچ میں ایک ٹیم کی کپتانی کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی اور دوسری کی بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ کررہے تھے، بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے ڈائمنڈز جبکہ آفریدی نے رائلز کی نمائندگی کی۔

آئس ہاکی کے بعد برف میں انوکھا مقابلہ دیکھنے کے لیے کھلاڑی میدان میں سوئیٹر اور جیکٹس پہن کر اترے۔

سہواگ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے، ہدف کا تعاقب کرنے والی آفریدی الیون نے 16ویں اوور میں ٹارگٹ مکمل کیا اور 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

ڈائمنڈز کی طرف سے وریندر سہواگ 31 گیندوں پر 62 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ اینڈری سائمنڈس 30 گیندوں پر 40 رنز اسکور کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

رائلز  کی جانب سے آل راؤنڈر عبد الرزاق نے 18 رنز دے کر چار وکٹیں جبکہ شعیب اختر نے 32 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

برفیلی اسٹیڈیم میں میچ کے لیے مصنوعی کارپیٹ کی پچ تیار کی گئی تھی جبکہ روایتی طور پر لال گیند کا استعمال کیا گیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں

رائلز الیون (پاکستان)

کپتان شاہد آفریدی، شعیب اختر، عبدالرزاق، جیک کیلس، گریم اسمتھ (ساؤتھ افریقا)، ڈینل ویٹوری (نیوزی لینڈ)، میکولم (نیوزی لینڈ)، گرانٹ ایلیٹ (نیوزی لینڈ)، مونٹی پینسر (انگلینڈ)، اویس شاہ (انگلینڈ)، میٹ پیرر (انگلینڈ) اور ایڈان انینڈریوس (سوئٹزر لینڈ)

ڈائمنڈز الیون (بھارت)

کپتان وریندر سہواگ (بھارت)، ظہیر خان (بھارت)، محمد کیف (بھارت)، اجیت آگار کر (بھارت)، مہیلا جے وردھنے (سری لنکا)، ملنگا (سری لنکا)، دلشان (سری لنکا)، مائیکل ہسی (آسٹریلیا)، سائمنڈس (آسٹریلیا)، متھون منہاس (بھارت)، رمیش پوار (بھارت)، روحان جین (سوئٹزر لینڈ)


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں