ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نیو کراچی آئس فیکٹری دھماکے کی فرانزک رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیو کراچی صبا سنیما کے قریب آئس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کی فرانزک رپورٹ آگئی، نیو کراچی کے صنعتی ایریا میں قائم آئس فیکٹری میں دھماکے کا واقعہ معمہ بن گیا۔

جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، مذکورہ رپورٹ جامعہ کراچی کے کیمیکل اور بائیو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ سے کرائی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیکٹری واقعے میں دھماکا خیز مواد کے کوئی شواہد نہیں ملے، یاد رہے کہ کراچی کے علاقے نیو کراچی صبا سنیما کے قریب 22دسمبر کو مبینہ طور پر فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 23سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں : نیو کراچی فیکٹری دھماکا، مالک کا سنسنی خیز بیان

واقعے کے دو روز بعد فیکٹری کے مالک نے معین قادری سنسنی خیز بیان جاری کردیا، کولڈ اسٹوریج کے مالک نے بتایا کہ ایک معاملے کو بنیاد بنا کر مجھے گزشتہ چار ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان سے لندن منتقل ہوگیاتھا۔ معین قادری نے دعویٰ کیا تھا کہ اُن کی فیکٹری میں بوائلر تھا ہی نہیں تو دھماکے کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔

معین قادری نے شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میری کمپنی کو سانحہ بلدیہ فیکٹری کی طرح دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، اگر تحقیقات ہوں گی تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں