اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ نے آئس ہاکی میچ جیت لیا، گلگت بلتستان کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت : پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ کی ٹیم نے آئس ہاکی میچ جیت لیا، گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ کی ٹیم نے آئس ہاکی میچ جیت لیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلا آئس ہاکی میچ نلتر میں کھیلا گیا۔

میچ پاک فضائیہ اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں غیر معمولی مہارت کے باوجود گول نہ کرسکیں، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پاک فضائیہ کے کھلاڑی نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی، پاک فضائیہ کے کھلاڑی کا واحد گول ٹیم کی جیت بن گیا، اس طرح پاکستان میں پہلی بار پاک فضائیہ کی ٹیم نے آئس ہاکی میچ جیت لیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملک میں آئس ہاکی کی تاریخ کو گلگت میں مقامی کھیل گٹل سے جوڑا جاسکتا ہے، گٹل نامی کھیل دو اسٹکس کی مدد سے کھیلا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں