انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں حالیہ کارکردگی پر آئس لینڈ کا کرکٹ بورڈ بھی پاکستانی ٹیم پر طنز کرنے لگا۔
آئس لینڈ جو کہ ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا رکن بھی نہیں ہے وہ بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا مذاق اڑا رہا ہے۔
آئس لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان انگلینڈ کے میچ کے حوالے سے متعدد ٹوئٹس کی گئیں ہیں۔
Message to @TheRealPCB, we are happy to come and tour Pakistan and lose 3-0, getting chopped up and sugared like marmalade. Just letting you know in the interests of balance. And we will score at 0.7 not 7.0 an over.
— Iceland Cricket (@icelandcricket) December 19, 2022
آئس لینڈ کرکٹ نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر کے باعث سیاحت کے لیے بہترین جگہ ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ انگلش کھلاڑیوں نے پہلے سے ہی آج کراچی سے اپنی فلائٹ بک کروا رکھی ہے۔
Pakistan is a great place for scenery and underappreciated for tourism, but it seems like the English already have a flight booked out of Karachi tonight.
— Iceland Cricket (@icelandcricket) December 19, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں آئس لینڈ کرکٹ نے پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ ہم پاکستان آکر 0-3 سے ہارنے کے لیے بھی تیار ہیں اور ہم 0.7 نہیں بلکہ 7.0 کی شرح سے رنز بنائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو دوسری اننگز میں 167 رنز کا ہدف دیا، انگلش ٹیم نے تیز کھیلتے ہوئے 55 رنز اسکور کرلیے تھے۔
انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔