تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عالمی عدالت نے اسرائیل کو بڑا حکم دیدیا

آئی سی جے نے اسرائیل کو فوری ضرورت کی امداد کو نہ روکنے کا حکم دے دیا۔

بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ عارضی اقدامات کے تحت غزہ کو فوری طور پر، بلا روک ٹوک امداد فراہم کی جائے۔ عدالت کا یہ حکم جنوبی افریقا کی طرف سے لائے گئے نسل کشی کے مقدمے میں جاری کیا گیا ہے۔

آئی سی جے نے متفقہ طور پر تمام فریقوں کی طرف سے "فوری طور پر درکار بنیادی خدمات اور انسانی امداد، بشمول خوراک، پانی، بجلی، ایندھن، پناہ گاہ، لباس، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ طبی سامان اور طبی نگہداشت کے لیے ایک حکم نامہ منظور کیا۔

عدالت نے کہا کہ غزہ بھر میں فلسطینی، بشمول زمینی کراسنگ پوائنٹس کی گنجائش اور تعداد میں اضافہ کرکے اور جب تک ضروری ہو انہیں کھلا رکھا جائے۔

عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو "بغیر تاخیر کے اقوام متحدہ کے ساتھ مکمل تعاون” کے حکم پر عمل کرنا چاہیے۔

عدالت نے 15-1 ووٹوں سے یہ حکم بھی منظور کیا کہ "فوری طور پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ [اسرائیلی] فوج ایسی کارروائیوں کا ارتکاب نہ کرے جس سے غزہ میں فلسطینیوں کے کسی بھی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔

عدالت نے اسرائیل کو ایک ماہ کے اندر اپنے حکم کی تعمیل کے لیے کیے گئے "تمام اقدامات” کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -