منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

شعیب اختر کو کس بات پر غصہ دلایا تھا؟ سابق کھلاڑی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ میں نے شعیب اختر کو ’بی گریڈ ایکٹر‘ کہہ کر غصہ دلایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن نے 2002 میں کھیلے گئے ایک میچ کے دوران شعیب اختر کے ساتھ دوران میچ جھڑپ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے فاسٹ بولر کو بی گریڈ ایکٹر کہہ کر غصہ دلایا تھا۔

میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ شارجہ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شعیب نے مجھ سے کہا آج میں تمہیں قتل کردوں گا جس پر میں نے انہیں جواب دیا کہ مجھے تمہارا چیلنج قبول ہے۔

سابق آسٹریلوی بیٹسمین نے بتایا کہ اس وقت شدید گرمی تھی اور شعیب اختر مجھے بولنگ کرتے ہوئے جملے بھی کس رہے تھے جس پر میں نے بھارتی فیلڈ امپائر ایس وینکٹ راگھون سے شکایت کی تھی۔

میتھیو ہیڈن کے مطابق شعیب اختر کے رویے پر بھارتی امپائر نے انہیں وارننگ بھی دی تھی۔

واضح رہے کہ اس پورے میچ میں شعیب اختر نے 14 اوورز کیے تھے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ جبکہ ہیڈن نے 255 گیندوں پر 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور آسٹریلیا نے میچ میں ایک اننگز اور 198 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں شعیب اختر نے میتھیو ہیڈن کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا جس کے بعد ان پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں