جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

نکاح کیس ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے، جج افضل مجوکا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نکاح کیس کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کو ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی نکاح کیس میں سزاکےخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکانے کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلا سلمان اکرم راجااورخالدیوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ میں آج جزوی دلائل دوں گاباقی کل کے لئے کیس رکھ لیں، سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس ہے، جس پر جج افضل مجوکا کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس پوراٹائم ہے آج اورکل بھی ہے۔

- Advertisement -

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بدنیتی اورفراڈمیں جوچیزمشترکہ ہے وہ ارادہ ہونا ہے، اگررجوع کاحق تھاتووہ ایک سول معاملہ ہےاس کاکرمنل سے کیا تعلق، یہ کہہ دیناکافی نہیں کہ میں رجوع کر لیتا۔

وکیل بانی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک دن نکاح ہوادوسرے دن خاور مانیکاکو پتہ چل گیالیکن وہ خاموش رہے، اگر فراڈ ہوا تھا تو اسی وقت عدالت جاتے کہتے میں نے رجوع کرنا تھا، میں نےیہ نہیں کہاعدت کادورانیہ 90 دن ہے، سپریم کورٹ نے 39 دن کے بعد اپنے فیصلے سےعورت کو تحفظ فراہم کیا، مفتی سعیدنےبھی کہا عورت کی بات عدت سےمتعلق حتمی ہےلیکن عدالت میں غلط بیانی کی۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ خاورمانیکانےٹرائل کورٹ میں دیئےگئےاپنےبیان میں غلط بیانی کی، 4گواہ ہیں ملازم لطیف کےبیان کوٹرائل کورٹ نےاہمیت دی، خاورمانیکانےلطیف کےبیان پرانحصار کیااورخود بھی ویڈیوبیان میں غلط بیانی کی،سلمان اکرم راجہ

وکیل نے کہا کہ مفتی سعیدنےبھی اپنے بیان میں غلط بیانی کی ، دوسرےنکاح میں گواہوں کےحوالےسےبتانےمیں بھی مفتی سعیدناکام رہے اور دوسرےنکاح کی بات سےبھی یہ ثابت نہیں ہوتاعدت پوری تھی یانہیں، یہ ایک گھڑی گئی کہانی تھی جس سےبانی پی ٹی آئی کوانتقام کانشانہ بنایاگیا۔

زاہدآصف ایڈووکیٹ نے کہا کل اورپرسوں ہائیکورٹ میں ہوں 5تاریخ کوسماعت رکھ لیں، سلمان اکرم راجہ نے بھی کہا میری ذاتی مصروفیات بھی ہیں کل سماعت رکھیں گے جبکہ وکیل عثمان گل نے بتایا کہ ہم بشریٰ بی بی کی جانب سےدلائل کیلئےایک دن لیں گے۔

جج افض مجوکا نے کہا سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کو ہر صورت آٹھ جولائی تک ختم کرنا ہے، بعد ازاں وکلا کی استدعا پر سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں