پیر, جون 9, 2025
اشتہار

کراچی : دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا آغاز آج ہورہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا آغاز آج سے ہورہا ہے، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، دفاعی نمائش پچیس نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔

تفصیلات کے نویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا آغاز آج سے ہورہا ہے، وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں ، جہاں وہ نمائش کا افتتاح کریں گے۔

نمائش کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، اطراف کی عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 حکومت پاکستان کے تعاون سے ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن منعقد کررہی ہے، نمائش میں 43 ممالک سے 90 وفود شرکت کریں گے جبکہ 261 غیر ملکی اور 157 پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔


مزید پڑھیں : آئیڈیاز 2016، متبادل ٹریفک پلان کا اعلان


نمائش میں الخالد ٹینک، جے ایف تھنڈر، کے ایٹ ایئر کرافٹ سمیت فاسٹ اٹیک ایئر کرافٹ بھی رکھے جا رہے ہیں جب کہ پُر مشاق، کے 18 ایئر کرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس، یو اے ویز اور بکتر بند گاڑیاں ، ملٹری آلات اور ٹیکنالوجی بھی نمائش کا حصہ ہوں گے۔

کمپنیزکی ریکارڈشرکت کے باعث مزید 2عارضی ہال ایکسپو سنٹر میں بنا دیے گئے ہیں، دفاعی نمائش میں 14ایم او یوز پر بھی دستخط ہونگے۔

دوسری جانب سوک سینٹر کے اطراف سڑکیں ٹریفک کے لئے بند رہیں گی ۔متبادل راستےکےطور پر نیشنل اسٹیڈیم ک ا عقب فراہم کیاگیاہے جبکہ عیسی نگری سے حسن اسکوائر جانے والا راستہ ٹریفک کےلئےبند رہے گا، شاہراہ فیصل سے کارساز آنے والا راستہ بھی وی آئی موومنٹ کی وجہ سے بند ہوگا۔

شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں