اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آئیڈیاز2018: وزیراعلیٰ سندھ نے شہرکی تزئین و آرائش کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آئیڈیاز 2018 کی اسٹیرنگ کمیٹی کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کی تزئین و آرائش کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آئیڈیاز 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ ، میئر کراچی اور دیگر اعلیٰ سول عہدیداران کےہمراہ ڈائریکٹر جنرل ڈیپو میجر جنرل احمد محمود حیات ، ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

حکومتی نمائندوں کی جانب سے صوبائی وزراء، سعید غنی، سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری، مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور متعلقہ صوبائی سیکریٹریز شریک بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور کراچی کی عوام اس ایونٹ کی میزبان ہیں، آئیڈیاز 2018 ایونٹ کو زبردست طریقے سے منائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں انتظامات کی منظوری دیتے ہوئے آئیڈیاز 2018 سے متعلق شہر میں سڑکوں کی مرمت، صفائی ستھرائی اورخوبصورتی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی احکامات بھی جاری کیے۔

آئیڈیاز 2018 سے پاکستان کے عالمی سطح پر اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنہ 2000 سے یہ ایگزی بیشن کراچی میں منعقد ہورہی ہے، پاک آرمی، سندھ حکومت، بلدیاتی ادارے، پولیس اوردیگر متعلقہ ادارے مل کراس کو کامیابی سے ہم کنار کرتے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اس موقع پرڈی جی ڈیپو کا کہنا تھا کہ رواں سال 27 سے 30 نومبر تک منعقد ہونے والی آئیڈیاز 2018 قومی ایونٹ ہے جس میں پچاس ممالک شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ سولہ سال قبل شہر قائد کے ایکسپو سنٹر میں ’آئیڈیاز‘ کے نام سے اک سفرکا آغاز کیا گیا تھا‘ آج یہ نمائش دنیا کی بڑی اوراہم دفاعی نمائشوں میں شمار ہوتی ہے، دوسال قبل ہونے والی اس سلسلے کی نویں نمائش میں 418 مندوبین نے شرکت کی تھی اور 9 نئے ممالک نے حصہ لیا تھا ۔ نمائش میں دو ہالز محض چین کی مصنوعات کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں