کراچی: شہر قائد ہر دو سال بعد منعقد ہونے وا لی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 ، 27 سے 30 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ سنہ 2000 سے شروع ہونے والی یہ نمائش اپنے سلسلے کی دسویں نمائش ہے، وزیراعظم عمران خان دفاعی نمائش کا افتتاح کریں گے۔
آئیڈیاز 2018 ، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائیزیشن (ڈیپو) کے زیرِ اہتمام 27 کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر دفاع کی صنعت سے وابستہ جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات پیش کی جائیں گی ۔ پاکستان اپنی تمام دفاعی مصنوعات اس نمائش میں پیش کرتا ہے۔
آئیڈیاز نامی اس عظیم الشان نمائشن کے موقع پرانٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اور سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے، دنیا کے کئی ممالک کے فوجی وفود اس نمائش میں شرکت ہیں اور پاکستان سے دفاعی معاہدے کرتے ہیں۔
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے موقع پر آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے سندھ حکومت کے ایم سی کی مدد سے شہر تزئین و آرائش کرے گی۔
آئیڈیاز 2000 میں پہلی بار منعقد ہونے کے بعد سے اب تک یہ نمائش مینوفیکچرز، مالیاتی ماہرین اوراعلیٰ سطحی پالیسی سازوں کے لیے اہم ہوگئی ہے ، اس نمائش سے پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔
ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد سے پاک فوج کے تینوں شعبہ جات کو اپنی عسکری قوت نمایاں کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں ۔ حکومت اور نجی اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے تشکیل دیے جاتے ہیں۔
سولہ سال قبل شہر قائد کے ایکسپو سنٹر میں ’آئیڈیاز‘ کے نام سے اک سفر کا آغاز کیا گیا تھا‘ آج یہ نمائش دنیا کی بڑی اور اہم دفاعی نمائشوں میں شمار ہوتی ہے، دوسال قبل ہونے والی اس سلسلے کی نویں نمائش میں 418 مندوبین نے شرکت کی تھی اور 9 نئے ممالک نے حصہ لیا تھا ۔ نمائش میں دو ہالز محض چین کی مصنوعات کے لیے مختص کیے گئے تھے۔