بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آئیڈیاز 2022 : پاک فضائیہ کا پویلین آخری دن بھی حاضرین کی نگاہوں کا مرکز بنا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاک فضائیہ کا پویلین آئیڈیاز 2022 کے آخری دن بھی حاضرین کی نگاہوں کا مرکز بن گیا، جے ایف 17 تھنڈر، سپرمشاق اور ٹرینرائیرکرافٹ کی نمائش کی بدولت پویلین نمایاں رہا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کاپویلین آئیڈیاز 2022 کےآخری دن بھی حاضرین کی نگاہوں کا مرکز بنا رہا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز 2022 کا گیارہواں ایڈیشن آج کراچی ایکسپوسینٹرمیں اختتام پذیرہوگا، نیشنل ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی پارک سب سے زیادہ سراہا جانے والاپراجیکٹ بن گیا۔

سربراہ پاک فضائیہ کے ویژن اقدامات کی بدولت پراجیکٹ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا ، جے ایف17تھنڈر،سپرمشاق ٹرینرائیرکرافٹ کی نمائش کی بدولت پاک فضائیہ کا پویلین نمایاں رہا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ مختلف ممالک کے وفود ،فوجی حکام کیجانب سےمقامی تیارکردہ طیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مایا ناز میراج طیاروں نے کراچی سی ویوپردلکش فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کی ایئربورن ٹیم نے سی130 ہرکولیس سے پیرا ٹروپنگ شو کا بھی مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ نے ایئرشو میں روایتی اورمنفردانداز میں قوم کو سلام پیش کیا ، اس موقع پر پنڈال میں پرجوش ہجوم نےپاک فضائیہ کے ایئرکریو کی شاندار کارکردگی پر داد دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں