منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، وزیر دفاع

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنا منفرد کردار ادا کر رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2024 کی نمائش کا افتتاح کیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، جو دنیا بھر میں قیام امن کیلیے اپنا منفرد کردار ادا کر رہا ہے۔ ہماری معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور دفاعی صنعت بھی فروغ پا رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ علاقائی امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلیے رابطے ضروری ہیں۔ پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کیلیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیوٹ سیکٹر دفاعی صنعت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ دفاعی ضروریات کی برآمدات سے معیشت مضبوط ہوگی اور یہ نمائش پاکستان کی دفاعی پیداوار کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کیلیے بے پناہ مواقع ہیں۔ آئیڈیاز 2024 علاقائی گیٹ وے ثابت ہو گی۔ دفاعی نمائش آئیڈیاز کا سلوگن ’آرمز فار پیس ‘ہے۔

واضح رہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2024 کی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے جو آج سے 22 نومبر تک جاری رہے گی۔

اس عالمی دفاعی نمائش میں 350 غیر ملکی وفد شرکت کر رہے ہیں۔ نمائش میں جدید اور روایتی دفاعی سازوسامان کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔

آئیڈیاز 2024 نمائش کے لیے ایکسپو سینٹر میں 9 ہالز بنائے اور 530 اسٹالز سجائے گئے ہیں۔ اس نمائش میں بزنس ٹو بزنس اور اور بزنس ٹو گورنمنٹ میٹنگ بھی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں