کراچی : بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار پاکستان میں بننے والے خود کش ڈرون بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی دفاعی مصنوعات کے سامان کی نمائش جاری ہے۔
نمائش میں پہلی بار پیش کیا جانے والا واہ فیکٹری کی جانب سے پیش کردہ خود کش ڈرون توجہ کا مرکز رہا۔
خود کش ڈرون 8 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کا حامل ہے، واہ فیکٹری میں بننے والا ایک اور ڈرون 20 کلو میٹر رینج تک سرویلنس اور دھماکہ خیز موادلے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نیسٹیپ نے بھی دفاعی ڈرونز کے ساتھ کسانوں کے لیے زمین کی معلومات کے لیے ڈرونز ٹیکنالوجی سے مزین منصوبہ تیار کر لیا ہے
ایئر وائس مارشل لیاقت اللہ اقبال نے بتایا کہ کہ نیشنل ایرواسپیس ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نے دفاعی ڈرونز کے علاوہ زراعت کے شعبے کے لیے بھی کسانوں کو زمین اور فصلوں کی معلومات فراہم کرنے کے لیے پروجیکٹ مکمل کر لیا ہے۔
کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش میں روس اور ایران سمیت 300سے زائد غیر ملکی مندوبین نے ریکارڈ شرکت کی اور غیر ملکیوں نے پاکستانی مصنوعات میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔
اس سال پہلی مرتبہ ایران اور روس بھی خصوصی شرکت کررہے ہیں ایرانی کروز ،بلیسٹک اورائیرڈیفنس میزائل کے علاوہ ریڈار سسٹم کو شرکاء نے سراہا۔
نمائش میں 9 ہالز میں 530 اسٹالز لگائے گئے ہیں، نمائش میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، ایران، یمن، چین اور سنگاپور سمیت 350 وفود شریک ہیں۔