کراچی : چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کا آغاز آج بروز منگل سے ہورہا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی افتتاح کریں گے، نمائش میں روس سمیت50سے زائد ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج بروز منگل کو کراچی ایکسپو سینٹر میں چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018کا افتتاح کریں گے یہ نمائش 27سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔
دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، نمائش میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ پاک فضائیہ کے سربراہ اورپاک نیوی کے سربراہ دفاعی نمائش میں مختلف سیشن میں شریک ہوں گے جبکہ جنرل عمر محمود حیات ایک سیمینار کی صدارت کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ نمائش میں اسٹالز لگانے والوں کی تعداد ماضی کی آئیڈیاز سے زیادہ ہوگی، دفاعی نمائش میں522سے زائد کمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات کو نمایاں کر یں گی، جن کا تعلق دنیا کے 52ملکوں سے ہے321غیر ملکی کمپنیاں اور201پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔
آئیڈیاز دو ہزار اٹھارہ میں مزید ممالک شرکت کر رہے ہیں جن میں امریکہ، اٹلی، جرمنی، اردن، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا،ی وکرائن، عرب امارات اور دیگر اہم ممالک شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: دفاعی نمائش آئیڈیاز، شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل ٹریفک پلان کا اعلان
واضح رہے کہ ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد سے پاک فوج کے تینوں شعبہ جات کو اپنی عسکری قوت نمایاں کرنے کا موقع ملتا ہے، اس موقع پر ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں، حکومت اور نجی اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے تشکیل دیئے جاتے ہیں۔