کراچی : ایکسپو سینٹر میں منعقدہ چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018میں شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جدید ہتھیار عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئیڈیاز دو ہزاراٹھارہ میں غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد نمائش کا رخ کررہی ہے، پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اسٹال پر جدید ہتھیار لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
پاکستان آرڈینس فیکٹری کے ڈائریکٹر عثمان علی بھٹی کہتے ہیں کہ آئیڈٰیاز میں اسٹال لگانے کا مقصد جدید ہتھیاروں کو متعارف کروانا تھا ہمارے پاس اسمال آرم ایمونیشن، ایئر کرافٹ ، اینٹی ایئر کرافٹ ، ٹینک اور اینٹی ٹٰینک ہتھیار دستیاب ہیں جو دور جدید کی تمام تر سہولیات اور جدت کے ساتھ لیس ہے۔
عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایسکپورٹ نے بتا کہ ان ہتھیاروں کی نمائش کا مقصد اپنے شہریوں کوبھی پاکستانی ہتھیاروں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کو باور کرانا ہے کہ پاکستان امریکہ سمیت چالیس ممالک کو ہتھیار سپلائی کرتاہے۔
؎عثمان علی بھٹی ڈائریکٹر ایکسپورٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری سیمت پاکستان مصنوعات کے دیگر دفاعی اسٹالز پر بھی پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا رش موجود ہے جو اس بات کی عکاسی کرتاہے کہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے پاکستان کسی سے پچھے نہیں۔