پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی کے دوران ہجوم میں ایک مشکوک شخص کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عدالت میں پیشی کے دوران ہجوم میں ایک مشکوک شخص کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق مشکوک شخص نے کیمو فلاج جیکٹ پہنی ہوئی ہے اور وہ عمران خان کی گاڑی کے قریب ہی ہے۔
پولیس نے عوام کو تنبیہہ کی ہے کہ وہ ہجوم مت بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف آنسو گیس استعمال کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی پیشی سے قبل سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ کچہری کے مختلف راستوں کو خار دار تار لگا کر بند کر دیا گیا ہے جب کہ کچہری میں داخلے سے قبل شہریوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جا رہے ہیں اور ایف ایٹ کچہری کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
قیدی وین اور بکتر بند گاڑی بھی ایف ایٹ کچہری پہنچا دی گئی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری ایف ایٹ کچہری کے اندر اور باہر موجود ہے۔