20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

تصویر پہیلی: 9 سیکنڈ میں کمرے میں موجود ویمپائر شناخت کریں

اشتہار

حیرت انگیز

آج اس دل چسپ تصویر پہیلی میں آپ نے 9 سیکنڈ میں کمرے میں موجود ویمپائر کو شناخت کرنا ہے۔

یہ تصویر آپ کی ذہانت اور باریک بینی سے دیکھنے کی عادت کے لیے ایک زبردست چیلنج ہے، تو تیار ہوجائیں اور اس تصویر کو بہت غور سے دیکھیں۔

ہم آپ کو بتائیں کہ اس قسم کی تصویر پہیلیاں نہ صرف دل چسپی کی حامل ہوتی ہیں بلکہ اس سے آپ اپنی ذہانت کو بھی جانچ سکتے ہیں، کیوں یہ ایک دل چسپ آئی کیو ٹیسٹ کی طرح ہے۔

- Advertisement -

سوال یہ ہے کہ مقررہ وقت میں کیوں؟ دراصل یہ عنصر بتاتا ہے کہ آپ کسی مسئلے کو کس تیزی کے ساتھ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یعنی آپ کا دماغ کتنی تیزی سے اسے اسکین کرتا ہے۔

اس طرح کی تصویری پہیلیاں حل کرنے کے لیے بالکل الگ انداز میں سوچنے کی ضرورت پڑتی ہے، مثلاً چوں کہ ویمپائر تلاش کرنا ہے تو آپ یہ نہ دیکھیں کہ کہیں کسی کے کپڑوں پر خون کے دھبے تو نہیں، یا کسی کے دانت بڑے تو نہیں۔

اس کے باوجود ایک اہم تخلیقی اشارہ اس تصویر میں موجود ہے، جسے پکڑ کر آپ نے تصویر میں ویمپائر پر انگلی رکھنی ہے، وہ شخص بلاشبہ ایک طرح سے دوسروں سے مختلف ہے۔

تصویر میں کمرے کے اندر لوگوں کا ایک گروپ دکھایا گیا ہے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ نارمل برتاؤ کر رہے ہیں، کچھ باتیں کر رہے ہیں، کچھ خوف زدہ اور پریشان ہیں، صوفے پر ایک مرد اور ایک عورت بیٹھے ہیں، تو ویمپائر کون ہے؟

پہیلی کا جواب

اگر آپ کمرے میں موجود مردوں اور عورتوں کے ردعمل کو غور سے دیکھیں تو آپ اس شخص کی شناخت کر سکیں گے جو زندہ نہیں ہے اور ویمپائر ہے۔

جواب یہ ہے کہ سب سے دائیں کونے میں موجود آدمی کمرے میں ویمپائر ہے، اگر آپ اسے ٹھیک سے دیکھیں تو نظر آئے گا کہ آئینے میں اس کا کوئی عکس نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں