بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

بھارت میں 3 بھائی سینٹائزر پینے سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں نشے کے عادی تین بھائی ہینڈ سنیٹائزر پینے سے فٹ پاتھ پر ہی ہلاک ہوگئے۔

لاک ڈاؤن کے باعث الکہل کی لت میں مبتلا افراد نشے کو پورا کرنے کے لیے سنیٹائزر پی کر جانیں ‏گنوانے لگے۔
تازہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں پیش آیا جہاں الکہل نہ ملنے پر تین بھائی ‏سنیٹائزر پینے سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تینوں بھائی مزدور تھے اور نشے کے عادی تھے لاک ڈاؤن کی بندشوں کی وجہ ‏سے الکہل نہ ملنے پر انہوں نے ہینڈ سنیٹائزر کا استعمال کیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے پیسے جمع کر کے 5 لیٹر سنیٹائزر خریدا اور وقفے وقفے سے ‏پیتے گئے، اسی حالت میں دو بھائی فٹ پاتھ پر ہی دم توڑ گئے جب کہ تیسرے بھائی کی لاش گھر ‏سے برآمد ہوئی۔

پولیس کو موت کی وجہ اس وقت معلوم ہوئی جب گھر سے لاش ملنے پر کمرے سے سنیٹائزر کا ‏کین برآمد ہوا، پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ الکہل نہ ملنے پر تینوں افراد نے سنیٹائزر پی ‏لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں