تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عالمی توانائی ایجنسی نے یورپ کو گیس بحران سے خبردار کردیا

پیرس: بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے یورپ کو 2023 میں گیس بحران سے متعلق خبردار کردیا۔

آئی ای اے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کو روسی پائپ لائن گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہونے کی صورت میں  چیلنجنگ سپلائی مانگ کے فرق کا سامنا کرسکتا ہے۔

آئی ای اے نے کہا کہ یورپی یونین میں گیس ذخیرہ کرنے کی جگہیں 95 فیصد بھری ہوئی ہیں یورپی حکومت کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگلے سال 2023 کے موسم گرما میں یورپ کو قدرتی گیس کے ذخیرہ میں 30 ارب کیوبک میٹر (بی سی ایم) کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آئی ای اے نے کہا ہے کہ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا روسی پائپ لائن گیس سپلائی 2023 کے لیے مزید 60 بی سی ایم فراہم کرے گی۔

عالمی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ گیس بحران سے متعلق یورپ کو اس ضمن میں فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے قدرتی گیس کی قلت کے خطرے سے بچا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -