جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

آئیسکو کے سنگل فیز میٹر کے لیے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد الیکٹرک سٹی سپلائی کمپنی (آئیسکو) راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم اور اسلام آباد کے اضلاع میں فرائض انجام دیتی ہے۔

آئیسکو کے سنگل فیز کے نئے کنکشن لگوانے کے لیے صارفین کو فیس ادا کرنا ہوتی ہے جو 8500 سے شروع ہوتی ہے اور اس کے لیے مندرجہ بالا ہدایات پر عمل کرنا ہوتا ہے۔

اگر آپ نیا گھر بناتے ہیں تو آپ کو نیا سنگل فیز کنکشن حاصل کرنے کے لیے آئیسکو کی جانب سے بیان کردہ درخواست پر عمل کرنا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

پہلا مرحلہ: سب ڈویژنل دفاتر یا کسٹإر سروس سینٹرز سے مفت فراہمی کی مختصر شرائط کے ساتھ درخواست اور معاہدہ فارم کی پانچ کاپیاں حاصل کریں۔

دوسرا مرحلہ: فارم کی پانچوں کاپیاں پُر کریں اور سپلائی کی مختصر شرائط اور درج ذیل معاون دستاویزات کی ایک کاپی کے ساتھ جمع کروائیں۔

جائیداد یا ملکیت کا ثبوت (رجسٹری)

گھریلو کے بعد دیگر تمام کنکشنز کے لیے وائرنگ ٹیسٹ کی رپورٹ۔

ایک حلف نامہ جس میں پہلے سے کوئی کنکشن ختم نہیں ہوا تھا۔

مالک کا شناختی کارڈ (فوٹو کاپی)۔

گواہ کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی۔

مالک مکان کی طرف سے ’نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ‘ اگر درخواست دہندہ کرایہ دار ہے۔

کنکشن کی فراہمی کے لیے شہری علاقوں میں تقریباً 35 دن اور دیہی علاقوں میں 45 دن لگتے ہیں۔

سنگل فیس میٹر کے لیے فیس کتنی ادا کرنی ہوگی؟

آئیسکو کے سنگل فیز بجلی کے نئے کنکشن کی فیس سروس لائن کی لمبائی کے لحاظ سے مختلف ہے۔ نئے میٹر کے لیے کم از کم لاگت 8,500 روپے ہے اگر سروس لائن کی لمبائی 20 میٹر تک ہے جبکہ اگر لمبائی 20 میٹر اور 30 ​​میٹر تک ہے تو یہ 10,500 روپے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں