پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

‏’کوئی رکن خصوصی جہاز لے کر اسمبلی آئے تو احسان نہیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ کوئی رکن پارلیمنٹ خصوصی جہاز لے کر اجلاس ‏کیلئے آتے ہیں تو احسان نہیں کرتے۔

سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے علی محمدخان نے کہا کہ ہر رکن پارلیمنٹ پرلازم ہےکہ پارلیمان کےاجلاس میں ‏شرکت کرے مشترکہ اجلاس ہوتاہےکہ نہیں کچھ دیرمیں معلوم ہوجائےگا۔

علی محمد خان کےبیان پر اپوزیشن نے نعرے لگائے، یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کیلئےملک بھر ‏سے ارکان آئے تھے ہمیں ابھی پتہ چلاکہ اجلاس مؤخرہوچکاہے بتایاجائےکہ مشترکہ اجلاس ہورہاہےکہ نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہےجولوگ خرچہ کر کےآئےان کا کیا قصور ہے، 4سال میں پہلی مرتبہ اجلاس تاخیر کا ‏شکار ہوا معذرت خواہ ہوں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ انتخابی ‏اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کررہے ہیں کہ اتفاق رائے پیدا ہو، پارلیمان کے ‏مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کے لیے موخر کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں اسد قیصر کو اپوزیشن سے پھر رابطے کا کہا ہے، دوبارہ رابطے کا اس لیے ‏کہا گیا ہے کہ متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں