منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

حضورﷺکی راہ پرچلنے والا ہر قسم کی غلامی سےآزاد ہوجاتا ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضورﷺ دنیا کے عظیم ترین انسان تھے، آپ ﷺ کی راہ پر چلنے والا ہرقسم کی غلامی سےآزاد ہو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حضور نبی کریم ﷺ کے یوم ِولادت پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حضورﷺ دنیا کے تمام مسلمانوں کیلیےمشعل راہ ہیں، غلامی میں جکڑے لوگ اپنی پوری صلاحیت کے اظہار میں ناکام رہتے ہیں مگر آپ ﷺ کی راہ پرچلنے والا ہر قسم کی غلامی سےآزاد ہوجاتا ہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ حضورﷺنےریاست مدینہ کی بنیاد 4 جدید اصولوں پر رکھی، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، شفقت اورمیرٹ تھا، حضورﷺکے رہنما اصول پرچلنے والی ریاست دنیا میں چھا جائے گی۔

قبل ازیں اسلام آباد میں منعقدہ عالمی رحمتہ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگی میں رول ماڈل ڈھونڈتے ہیں، ہمارے رول ماڈل کھلاڑی تھے، راک اسٹار تھے، ہمیں کبھی احساس نہیں ہوا کہ رول ماڈل نبی کریم ﷺ کو بننا چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیم اور تربیت ہمیں کبھی دین کی طرف نہیں لے کر گئی، ریاست مدینہ کی بات میں نے الیکشن جیتنے کے بعد کی، پہلے کرتا تو کہا جاتا کہ ووٹ کے لیے کر رہا ہے، ہمیں قومی نظیر بننا ہے تو ریاست مدینہ کی مثال پر چلنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں