منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

کراچی میں اب کوئی تار کٹا تو ہڑتال ہوگی، کیبل آپریٹرز کی کے الیکٹرک کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں اب کوئی بھی تار کاٹا تو پاکستان بھر میں ہڑتال ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے کے الیکٹرک کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اب کوئی کیبل تار کاٹا گیا تو پاکستان بھر میں ہڑتال ہوگی۔

خالد آرائیں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ہاتھوں کیبل آپریٹرز کے خلاف آئے دن کے مالی نقصانات کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کے لیے مافیا کا لفظ استعمال کرنا قابل مذمت ہے، کے الیکٹرک اپنے الفاظ واپس لے۔

خالد آرائیں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں جتنا ممکن ہوسکتا ہے ذمہ داری پوری کررہے ہیں، کیا بجلی والے چاہتے ہیں کیبل نشریات بند ہوں اور لوگ سڑکوں پر لاک ڈاؤن گزاریں؟ کیا اس کے بعد کے الیکٹرک کرونا پھیلنے کی ذمہ داری لے گی؟

کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے رہنما چوہدری طاہر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کیبل آپریٹرز سے تعاون کرے ورنہ احتجاج کا حق رکھتے ہیں، کیبل آپریٹرز کے الیکٹرک، پی ٹی پی اے سے ہونے والے ایجنڈے پر قائم ہے۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھر میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے سبب عوام اذیت میں مبتلا ہیں، اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں