ہفتہ, اکتوبر 26, 2024
اشتہار

اگر جیتنے پر بھی تنقید ہو تو… کپتان شان مسعود نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کو سیریز میں شکست دینے کے بعد قومی کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ اگر جیتنے پر بھی تنقید کی جائے تو افسوس ہو گا۔

ٹیسٹ سیریز میں تاریخی فتح کے بعد راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ پاکستانیوں کو دینا چاہتا ہوں، ایک سوال کے جواب میں ٹیسٹ قائن کا کہنا تھا کہ اگر جیتنے پر بھی تنقید کر رہے ہیں تو افسوس ہو گا۔

کرکٹ ٹیم گیم ہے میں اور رضوان اپنی قدرتی گیم سے مختلف کھیلے،ٹیسٹ میچ ایک دن میں ختم ہو جائے پرواہ نہیں، بس ہمیں جیتنا چاہیے جب پاکستان میچ ہارتا ہے تو دکھ ہوتا ہے۔

- Advertisement -

شان مسعود نے کہا کہ اوپنر عبداللّٰہ شفیق اور صائم ایوب کی پرفارمنس ٹیم کے لیے تھی، پرفارمنس ٹیم کے لیے دینی ہوتی ہے، یہ دونوں پاکستان کا مستقبل ہیں، کھلاڑیوں کو بنانا ہے، سلیکشن میں تسلسل چاہیے۔

انھوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کپتانی سے بڑا فخر کوئی بھی نہیں لیکن ذمے داری ہے جس کو پورا کرنا ہے، انگلینڈ کوئی چھوٹی ٹیم نہیں تھی۔

قومی کپتان نے کہا کہ میرا ہدف ہے جیسی بھی کنڈیشنز ہو ہمیں پاکستان کے لیے مثبت رزلٹ نکالنا ہے، کنڈیشن کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے، اسپنرز بھی پہلی بار اسپن کنڈیشنز میں بولنگ کروا رہے تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان اننگز سے ہارا تھا مگر پھر ملتان کے دوسرے ٹیسٹ اور راولپنڈی ٹیسٹ میں اسپن ٹریک بنا کر قومی ٹیم نے انگلش بیٹرز کو اسپن جال میں الجھا لیا۔

پاکستان نے تقریباً ساڑھے تین سالوں کے طویل انتظار کے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں فتح اپنے نام کی جس کے مرکرزی کردار اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں