تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

آئین کے تحت 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو بعد میں سب پر آرٹیکل 6 لگے گا، اعتزاز احسن

اسلام آباد : ماہر قانون اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ آئین کےتحت اسمبلی تحلیل کے بعد نوےدن میں الیکشن ہونے ہیں، نہ ہوئے تو آرٹیکل 6 کی کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرقانون اعتزازاحسن کی اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل کے بعد 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں ، 90 دن میں الیکشن سے متعلق آئین میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

اعتزاز احسن کاکہنا تھا کہ ماضی میں مختلف طریقوں سےالیکشن میں رکاوٹ ڈالی جاتی تھی، جس کے بعد 1973 میں الیکشن کرانے اور وقت کا باقاعدہ طریقہ دیاگیا۔

ماہرقانون نے بتایا کہ 90 دن بعد نگراں حکومت کا اختیار ختم ہوجائےگا، اختیار ختم ہونے پر نگراں سیٹ اپ کے لوگ عہدوں پر نہیں بیٹھ سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 90دن میں انتخابات نہ ہوئے تو یہ آئین کی خلاف ورزی اور آرٹیکل 6 کی کارروائی ہوگی۔

وزیر دفاع کی پٹیشن کے حوالے سے اعتزاز احسن نے کہا کہ خواجہ آصف کی پٹیشن تھی کہ نگراں سیٹ اپ حکومت نہیں چلاسکتے ،نگراں حکومت تو صرف الیکشن کرانے آتی ہے ، نگراں حکومت سے متعلق نعمت اللہ خان کا بھی کیس ہے۔

ماہر قانون کا کہنا تھا کہ 2018 میں نگراں حکومت پر کیس کیا گیا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ بھی نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ کے خواجہ آصف کی پٹیشن پر فیصلے کو تبدیل نہیں کیاجاسکتا۔

انھوں نے بتایا کہ ضیاالحق نے29مارچ1979 میں جنیجو کی حکومت کو گرایا اور نئے الیکشن کےلیے تقریبا5ماہ دیے تھے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت 27 دسمبر کو ہوئی جنوری میں الیکشن ہونے تھے، ان کی شہادت کے بعد ملک کے حالات خراب ہوئے، ایڈمنسٹریشن کے بحال ہونے تک الیکشن کےلیے فروری تک کا وقت دیاگیا، صورتحال بےنظیربھٹو کی شہادت والی ہوئی تاخیر ہوسکتی ہے۔

ماہر قانون نے مزید کہا کہ آئین میں کچھ دن زیادہ کے لیے آرٹیکل 254 موجود ہے، آرٹیکل 254 کا بھی صرف مخصوص حالات میں استعمال کیاجاتا ہے ، یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے، آئین کا سنجیدہ مسئلہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ملک میں آئین کے مطابق اورالیکشن وقت پر ہونے چاہیے، آئین کی دی گئی مدت میں الیکشن نہ ہوئے تو بعد میں سب پر آرٹیکل 6 لگے گا۔

اعتزاز احسن نے خبردار کیا کہ آئینی مدت کےبعد کسی نے کہا کہ میں نگران وزیراعلیٰ ہوں تو آرٹیکل 6 کی کارروائی ہوگی، 90 دن میں الیکشن نہ ہوئےتو الیکشن کمیشن پر بھی آرٹیکل 6 لگے گا۔

فواد چوہدری کیس سے متعلق ماہر قانون کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری نے ایسی کیا بات کردی تھی کہ اسےسخت سزا دی جارہی ہے، فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کیس کیا ہے، فوادچوہدری سے سلوک پر الیکشن کمیشن کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -