ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسکول بند کر دیا جائےگا، وزیر تعلیم پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسکول بند کر دیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اپوزیشن جماعتوں نےملک کو تباہ کیا،40 سال کی تباہ ہوئی چیزیں 2 سال میں کیسے ٹھیک ہوں،وقت لگےگا۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں 25 ہزار سے زائد رینڈم کرونا ٹیسٹ کیے،ننکانہ،گجرات، فیصل آباد میں کرونا کیس نکلے، جہا ں جہاں کیس آئے ان اسکولوں کو بندکر دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسکول بند کر دیا جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ کل سے چھٹی سے 8ویں کی کلاسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں اسکولز اپنے شیڈول کے مطابق کھلیں گے،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز سندھ سے کم ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ کرونا کیس بڑھے تو اسکولز بند کرنے کی طرف جا سکتے ہیں۔

حکومت کا دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان

قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیرتعلیم شفقت محمود ، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکت کی جبکہ صوبائی وزرائے تعلیم و سیکرٹریز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

بعدازاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کل سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کا آغاز کل سے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں