اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

حکومت ختم ہوئی تو پاکستان میں ٹیکنوکریٹ حکومت آئے گی، فچ کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت گئی بھی تو انتخابات نہیں ہونگے، ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ آئیگا، بانی پی ٹی آئی زیرحراست رہیں گے۔

درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی، فچ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ موجودہ حکومت 18 ماہ قائم رہ کرآئی ایم ایف سے ڈیل کرلے گی، پاکستان کی موجودہ حکومت جانےکاامکان نہیں، پاکستان میں آئندہ عام انتخابات 2029 میں ہونگے۔

پاکستان میں ابھی تک کوئی وزیراعظم 5 سال کا دورانیہ مکمل نہیں کرسکا، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور سیکیورٹی تھریٹس کے باعث سرمایہ کاری متاثرہوئی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کیساتھ مل کر معاشی اصلاحات کرے گی، موجودہ حکومت ختم ہوئی توپاکستان میں ٹیکنوکریٹ حکومت آئے گی۔

فچ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں زیرِحراست ہی رہیں گے، کامیاب اپیلوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں گے۔

رواں سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے، رواں سال کے اختتام تک توقع ہے اسٹیٹ بینک شرح سود کو 14 فیصد پر لائے، حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے ہیں۔

فچ رپورٹ کے مطابق حکومت مالیاتی خسارے کو 7.4 فیصد سے کم کرکے 6.7 فیصد پر لانا چاہتی ہے، حکومت کے مشکل معاشی فیصلے آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کی راہ ہموارکررہے ہیں۔

پاکستان کی معیشت کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤمعاشی رسک ہے، پاکستان کی زراعت کے لیے سیلاب اور خوش سالی معاشی رسک ہے، پاکستان کے فروری کے الیکشن میں آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی۔

فچ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیتے والے آزاد امیدوار کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کرسکتے ہیں۔

فچ کی رپورٹ میں رواں سال تجارتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، رواں سال کے دوران کپاس کی فصل کی پیداوارگزشتہ مالی سال کی نسبت کم ہوگی، سیاسی عدم استحکام بڑھاتوملکی معیشت ریکوری کےراستےسےڈی ریل ہونےکاخدشہ ہے۔

رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1 فیصد تک رہ سکتا ہے، مالی سال 2025 کے دوران ڈالر کی قیمت 310 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے، دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 6.2 فیصد تک ریکارڈ ہوسکتی ہے، مالی سال 2026 میں جی ڈی پی گروتھ 3.8 فیصد رہنےکی پیشگوئی ہے۔

فچ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2027 کے دوران بھی جی ڈی پی گروتھ 3.8 فیصد رہنے کی توقع ہے، رواں سال فی کس آمدن 4 لاکھ 10 ہزار 497 روپے تک رہنے کی توقع ہے۔

آئندہ سال فی کس آمدن 4 لاکھ 42 ہزار 24 روپے تک ریکارڈ ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2027 کے دوران فی کس آمدن 4 لاکھ 76 ہزار 89 روپے رہنے کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں