ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’اگر شوہر ’مودی‘ کا نعرہ لگائے تو بیوی کھانا نہ دے‘

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے خواتین سے کہا ہے کہ اگر شوہر نریندر مودی کا نعرہ لگائے تو انہیں کھانا نہ دیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروند کیجریوال میں دہلی میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے مرد مودی کا نام لے رہے ہیں لیکن آپ کو اسے درست کرنا ہوگا اگر آپ کے شوہر مودی کا نام لیتے ہیں تو اسے بتائیں کہ آپ انہیں رات کا کھانا نہیں دیں گی۔

اروند کیجریوال نے خواتین سے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ممبران سے کہیں کہ وہ ان سے حلف لیں کہ وہ اے اے پی کی حمایت کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ دوسری خواتین کو بتائیں جو بی جے پی کی حمایت کرتی ہیں کہ صرف آپ کے بھائی کیجریوال ہی آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ دوسری خواتین کو بتائیں کہ میں نے بجلی مفت کردی ہے، بس ٹکٹ مفت کردی اور اب ہر ماہ ہزار روپے خواتین کو دے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے خواتین کے لیے کیا کیا ہے؟ پھر بی جے پی کو ووٹ کیوں دیں، اس بار کیجریوال کو ووٹ دیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اب تک خواتین کو بااختیار بنانے کے نام پر دھوکہ دہی کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں