تازہ ترین

ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس، سپریم کورٹ کا صدر مملکت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز قانون کے...

آئین ایک خوبصورت دستاویز ہے جسے ہم سب مانتے ہیں، چیف جسٹس

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست...

سپریم کورٹ میں آج دو اہم کیسز کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ میں آج ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز...

‏’عمران خان بھی قانون توڑے تو پولیس ایکشن لے‘‏

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پولیس کو کہتا ہوں عمران خان بھی قانون توڑتا ہے تو ایکشن لے۔

اسلام آباد میں ایگل پولیس اسکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ‏پولیس سےکہتاہوں کوئی بھی قانون توڑےاس کیخلاف کارروائی کریں جب قانون توڑنے والے کے ‏خلاف ایکشن ہو گا تو ہی معاشرےمیں امن ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیس میں کمزورطبقےکیلئےرحم کاجذبہ ہوناچاہیے جنگل میں طاقت کی ‏حکمرانی ہوتی ہے انسانی معاشرےمیں نہیں ریاست مدینہ کی بنیادہی قانون کی حکمرانی اورانصاف ‏تھی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری طاقتور لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانےمیں ہے قیام امن کا ‏مطلب یہ نہیں ہوتا کہ چھوٹےلوگوں کوپکڑکرجیل میں ڈالیں پولیس کوکبھی بھی کمزور طبقے سے ‏سخت ہاتھ سےڈیل نہیں کرناچاہیے جو طاقتورقانون توڑتاہےپولیس کواس سےسخت ہاتھ سےڈیل کرنا ‏چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت تیزی سےترقی کررہاتھالیکن طاقتورطبقےنےترقی سے روکااگر ‏قانون کی حکمرانی ہوتی توآج پاکستان ترقی کی بڑی منازل طےکر چکا ہوتا ہمارےمعاشرےمیں ‏کوئی بھی مقدس گائےنہیں ہے ہمارے معاشرےمیں قانون کیلئےسب برابرہیں۔

Comments