اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ پانامامہ لیکس پر نیب نے ایکشن نہیں لینا تو ادارے کوبند کردیا جائے، ان کی باری آئی توچھوڑیں گے نہیں سیدھا جیل میں ڈال دیں گے۔
بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا سب کچھ بچوں کے نام پر کردیا ہے ،یہ منی لانڈرنگ ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ نیب شریف برادران کے خلاف تحقیقات کرے،اگر پانامامہ لیکس پر نیب نے ایکشن نہیں لینا تو ادارے کو بند کردیا جائے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ان کی باری آئی تو قومی خزانہ لوٹنے والے اور کرپشن کرنے والوں پر صرف الزام نہیں لگائیں گے سیدھا جیل بھجوائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کے لوگ اپنے سربراہ کا احتساب کریں، وزیر اطلاعات دفاع کررہے ہیں،انہوں نے مزید کہا ملک سے کرپشن ختم کرنی ہے تو اوپر کے لوگوں کا احتساب کیا جائے۔