بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارت امن سے رہے اور ہوش کے ناخن لے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھارتی جارحیت پر رد عمل دیتے ہوئے بھارت کو دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ بھارت خود بھی امن سے رہے اور ہوش کے ناخن لے، پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو عوام اور افواج تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جارحیت پر تلا ہوا ہے، بھارت نے کوئی بھی جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہا ہے، ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے لیکن ہم اپنے دفاع کا بھرپور حق اور طاقت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی افواج نے بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امن کے راستے کو ترجیح دیتے ہیں اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھیں۔

مزید پڑھیں :پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، آئی ایس پی آر

واضح ہے کہ پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں داخل ہوگیا تھا۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل لائن آف کںٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں