جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

‘عمران خان کے ہوتے اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سارا زور این آراو کے لیے لگارہی ہے، عمران خان کے ہوتے انہیں این آر نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کا کوئی مقصد نہیں، پی ڈی ایم کاایجنڈا صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، عوام عاقبت نا اندیش عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے باوجودکاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے، عوام ترقی وخوشحالی چاہتےہیں،افراتفری نہیں، 22کروڑعوام بے مقصد احتجاج سےلاتعلقی کرچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کسی کوترقی کےسفرمیں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت کے خلاف کھڑی ہونے والی تحریک پی ڈی ایم ناکام دکھائی دے رہی ہے، حالیہ دنوں قائدین کے درمیان ہی اختلافات دیکھے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں