ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

’میئرکراچی جماعت اسلامی کا بنا تو سب سے پہلے مبارکباد ہم دیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا الحاق ہوتا ہے تو ہم ان کو سپورٹ کریں گے میئرکراچی جماعت اسلامی کا بنتا ہےتو سب سے پہلے مبارکباد ہم دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کےمنتخب نمائندوں کو حلف اٹھانے دیں گے میئرانتخاب کے دن کوئی پی ٹی آئی ممبر جیل میں بھی ہو گا ووٹ کاسٹ ضرور کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست کی وجہ سے پی ٹی آئی کےبہت سےلوگ چھوڑ رہے ہیں پی ٹی آئی کے بہت سے یوسی چیئرمین بھی ان کی سیاست کی وجہ سے پریشان ہیں، 9مئی کےواقعات کی وجہ سےپی ٹی آئی کے بہت سے یوسی چیئرمین نالاں ہیں۔

وزیربلدیات نے کہا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی بڑی جماعت ہے اخلاقی طور پر میئر ہمارا آنا چاہیے پی ٹی آئی یوسی چیئرمینز قیادت کی سیاست کی وجہ سےانہیں ووٹ نہیں دیں گے عمران خان کی سیاست کی وجہ سے بھی پی ٹی آئی کے لوگ چھوڑ دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں