وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو کےالیکٹرک کو قومی تحویل میں لیں گے۔
کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر صوبائی وزیر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کےالیکٹرک سےمکمل لوڈشیڈنگ کا شیڈول مانگا گیا ہے کےالیکٹرک کاکہناہے اعلانیہ7سے8گھنٹےکی ہی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
امتیازشیخ نے کہا کہ کےالیکٹرک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 24 گھنٹےمیں صورتحال بہتر کر دی جائے گی سندھ حکومت نےلوڈشیڈنگ کانوٹس لیاہواہے بجلی کی مسلسل بندش سےپانی کابھی بحران بڑھ گیاہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو کےالیکٹرک کو قومی تحویل میں لیں گے 2 تین دن سےلوڈشیڈنگ کی وجہ سےامن وامان کی صورتحال خراب ہوئی وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرکےالیکٹرک سی ای او کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں امن وامان کی صورتحال پرسخت نوٹس لیاگیاہے۔
وزیرتوانائی نے کہا کہ کےالیکٹرک کا کہنا ہےسوئی سدرن گیس نےگیس سپلائی کم کردی ہے کمپنی نے اپنے بھی مسائل بتائےہیں۔