تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

’’روس سے مذاکرات ناکام ہوئے تو دنیا تباہ ہوجائیگی‘‘

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے درمیان مذاکرات کی ناکام کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہے

ایک امریکی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ یوکرین کے جاری مذاکرات میں ناکامی کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہے اور اگر ایسا ہوا تو یہ ایک عالمی تباہی ہوگی۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ براہ راست بات چیت کیلیے تیار ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ ہمیں بات چیت کے امکان کیلیے ہر موقع اور ہر ممکن فارمیٹ اور موقع سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین نے ماریوپول کے بدلے شہریوں کیلیے محفوظ راستے کی روسی پیشکش مسترد کردی تھی۔

یوکرینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ ماریوپول میں کسی صورت سرینڈر نہیں کریں گے، ہم نے پہلے ہی روسی فریق کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا تھا کہ روس کہتا ہے راہداری پر متفق ہیں اور صبح انخلا کی جگہ پر گولہ باری کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرین کو ہتھیار پھینکنے پر محفوظ انخلا کی پیشکش کی تھی جب کہ روس نے یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔

یاد رہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں گزشتہ رات میں ہونے والی بمباری میں 6افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -