جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ہیروئن کا کچھ نہیں بنا تو اثاثوں کا ریفرنس بنایا جا رہا ہے، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب ہیروئن کا کچھ نہیں بنا تو اثاثوں کا ریفرنس بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ریاست گودام سے ہیروئن نکال کر شہریوں پر ڈالے تو کیا ہوگا، مجھے کس کھاتے میں 4 ماہ جیل میں رکھا گیا، یہ کھلا سیاسی انتقام ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جب ہیروئن کا کچھ نہیں بنا تو اثاثوں کا ریفرنس بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سیاسی انتقام شروع ہوجائے تو پارلیمنٹ کی کیاعزت رہے گی، پارلیمنٹ میں بیٹھے ہرشخص کو سوچنا ہوگا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوئے۔ نیب نے رانا ثنااللہ سے 14 سوالات کے جوابا ت مانگ لیے تھے۔

منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنا اللہ ضمانت پر رہا

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 دسمبر کو منشیات برآمدگی کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا جس کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں