اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مریض بڑھیں گے تو سنبھالنا مشکل ہوجائےگا، یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لوگ مہربانی کر کےگھروں میں رہیں، باہر نہ نکلیں، مریض بڑھیں گے تو سنبھالنا مشکل ہوجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تعطیلات مجبوری کی وجہ سے دی ہیں،شوقیہ نہیں دی گئیں، لوگوں کوگھروں میں رہنے کے لیے چھٹیاں دی گئی ہیں۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ الارمنگ صورتحال ہے، مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، حکومت نے انٹرنیشنل فلائٹس روکنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لوگ مہربانی کر کےگھروں میں رہیں، باہر نہ نکلیں، مریض بڑھیں گے تو سنبھالنا مشکل ہوجائےگا، چھٹیاں دینے کا مقصد سیروتفریح نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں سے درخواست ہے خود کو آئسولیٹ کریں، مریضوں کی تعداد کم آئےگی تو کنٹرول کرنا آسان ہوگا، ایک ساتھ بڑی تعداد آئےگی تو کنٹرول کرنامشکل ہوگا۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا مریضوں کے لیے 5 اسپتالوں کو مخصوص کر دیاگیا ہے، ایکسپو سینٹر میں فیلڈ اسپتال بنا رہے ہیں،فیلڈ اسپتال کا مقصدمریض بڑھیں تو انہیں تقسیم کرسکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 720 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں