بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اگر فائنل کھیلنا ہے تو بڑی ٹیم کو ہرانا ہوگا، سرفراز احمد

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کیچز نہیں پکڑیں گے تو بڑے ہدف کا دفاع بھی ممکن نہیں، اگر فائنل کھیلنا ہے تو بڑی ٹیم کو ہرانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کیچز پکڑ لیتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا، وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی، 20 سے 25 رنز کم بنائے تھے، بیٹنگ اور بولنگ میں بہتری لانی پڑے گی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ میں بہتری لانی پڑے گی، کھیل کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں، اسکل کا لیول بہت اچھا کرنا ہوگا، فائنل کھیلنا ہے تو بنگلا دیش کے خلاف میچ جیتنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ:‌ دھون اور شرما کی سنچریاں، بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں‌سے شکست دے دی

واضح رہے کہ بھارت پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے، جبکہ پاکستان ٹیم اپنا سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو کھیلے گا۔

ایشیا کپ میں قومی ٹیم کسی بھی بڑی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے، قومی ٹیم نے ایونٹ میں ہانک کانگ اور افغانستان کو شکست دی ہے جبکہ بھارت کے خلاف ہوئے دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں