اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‏’کل شہبازشریف نہیں آئے تو کھلی جنگ ہو گی‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ کل شہبازشریف اسمبلی نہیں آئےتو ن لیگ اور پی پی ‏کی کھلی جنگ ہو گی اگر کھلی جنگ ہوئی تو پھر باپ کو بھی باپ بنانا پڑا تو بنائیں گے۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ بجٹ اجلاس ‏میں اپوزیشن لیڈر نہ ہوایساکبھی نہیں ہوا نوٹس کی بات کرناکوئی عذر نہیں، حکومت کیساتھ ساتھ ‏اپوزیشن سے بھی عوام ناراض ہیں اپوزیشن لیڈراس لیےنہیں آئیں گےکہ مجھے گرفتار کر لیا جائے ‏گا۔

نبیل گبول نے کہا کہ ایک بھائی لندن میں بیٹھاہےکہتاہےبیمارہوں پاکستان نہیں آؤں گا دوسرابھائی ‏پاکستان میں موجود ہے اوراسمبلی نہیں آتا ایسارہاتوعوام حکومت کیساتھ اپوزیشن کوبھی جوتے ‏مارے گی کل شہبازشریف اسمبلی نہیں آئے تو پھرکچھ بھی ہوسکتاہے۔

ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اسلام ‏آبادبجٹ اجلاس کیلئے جا رہے تھے شہبازشریف کوراستےمیں ان کےکزن کی وفات کی خبرملی، ‏شہبازشریف کزن کی وفات کےباعث اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوایک دوسرےکیخلاف صبرکادامن نہیں چھوڑناچاہیے غلط فہمیاں ہوتی ‏رہتی ہیں ہمیں متحدہ اپوزیشن رہناچاہیے ہم نےاستعفےپہلےرکھےتھےپیپلزپارٹی نےتوجہ نہیں دی ‏ان لوگوں پرپنجاب حکومت نہیں چلا سکتے جنہیں استعمال کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں