تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
Array

کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اچھے طریقے سے ہوتا تو نتائج اچھے ہوتے، شہبازگل

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ملک بھر  میں مثبت ٹیسٹنگ کی شرح 22 فیصد تک بھی گئی ہے، پنجاب کےکچھ شہروں سے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج  آئے لیکن کراچی سے مثبت ٹیسٹنگ کے نتائج اچھے نہیں آرہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے نافذ کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاون سے متعلق کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا زیادہ دباؤ تھا اس وقت وزیراعظم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن آئیڈیا دیا اور اب اسمارٹ لاک ڈاون کے اچھے نتائج آرہے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کچھ شہروں سے بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج آئے، کراچی سے مثبت ٹیسٹنگ کے نتائج اچھے نہیں آرہے اگر کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اچھے طریقے سے ہوتا تو نتائج اچھے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرعظم عمران خان پر کرونا وبا کے شروع سے ہی تنقید کی جارہی تھی، وزیراعظم عمران خان نے سخت ترین حالات میں بہترین فیصلے کیے، لیڈر شپ وہی ہوتی ہے جس سخت حالات میں دوررس فیصلے کرے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ شروع میں بڑی تنقید کی جارہی تھی کہ مکمل لاک ڈاؤن کیوں نہیں کیا جارہا، آج دنیا بھی کہہ رہی ہے مکمل لاک ڈاؤن سے فائدہ نہیں ہوگا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کا کہنا تھا کہ دنیا بھی کہہ رہی ہے کورونا سے نہیں غربت سے زیادہ لوگ مریں گے، وزیراعظم پہلے دن سے کہہ رہے تھے مسئلے کا حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے اور آج دنیا بھی کہہ رہی ہے مسئلے کا واحد حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے لڑنے کی حکمت عملی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی ہے، قومی ذمہ داری کا احساس کیا ہے جس سے وبا کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی، قومی ذمہ داری میں ماسک کا استعمال اور احتیاط شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -