تازہ ترین

‘معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کو نقصان نہیں ہوگا’

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں ہم نیوٹرلز ہو کر پیچھے ہو گئے ہیں کیا یہ انکا پاکستان نہیں؟ معیشت نیچے جائے گی تو کیا نیوٹرلز کے لئے نقصان نہیں ہوگا؟

اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے رجیم چینج کے موضوع پر ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے اکنامک سروے کے مطابق ہمارے دورمیں معیشت بہتر ہو رہی تھی تحریک انصاف دورمیں زراعت،انڈسٹری ، دیگر شعبوں میں بہتری آرہی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ کونسی ایسی قیامت آگئی تھی کہ ہماری حکومت کوبیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں دو مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی جتنی ہمارے ساڑھے3 سال میں نہیں تھی جوقیمت اسوقت قوم مہنگائی، لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے ذمہ دار کون ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کے لئے ہوگا ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے،معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے جو چور ڈاکو ہم پر مسلط کیے گئے انکے 1100 ارب معاف کیے گئے امریکا چاہتا ہےپاکستان میں بیسزمل جائیں ،اپنے فائدے کےلئے استعمال کریں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا انکا پاکستان میں کیا انٹرسٹ ہے؟ کرپشن کر کے باہر بھاگنے والے این آر او لے کر واپس آنا چاہتے ہیں رجیم چینج کا نقصان صرف پاکستان کو ہے آج ہمیں غلام بنایا جا رہا ہے ان لوگوں کوہم پر مسلط کیا جا رہا ہے جنکا پاکستان میں کوئی مفاد نہیں جیسا ابھی چل رہا ہے ویسا چلتا رہا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں۔

Comments

- Advertisement -